۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الشيخ خضر عدنان

حوزہ/ غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد شہید ہونے والے شیخ خضر عدنان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوزه ہائے علمیه ایران کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز نے ایک پیغام میں، فلسطینی عوام سمیت مزاحمتی تحریکوں اور تحریک جہاد اسلامی کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد شہید ہونے والے شیخ خضر عدنان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوزه ہائے علمیه ایران کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز نے ایک پیغام میں، فلسطینی عوام سمیت مزاحمتی تحریکوں اور تحریک جہاد اسلامی کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَیٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا.(احزاب/۲۳)
شہادت، ایک عظیم موت اور اسیری زینبی صبر کی مانند ہے۔

میڈیا کی اس گھٹن حالت اور صہیونی بددیانتی میں، مزاحمتی مکتب کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد شہید اسیر الحاج شیخ خضر عدنان کی شہادت نے ایک مرتبہ پھر غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے جاری بھیانک اور انسانی المیہ سے پردہ اٹھانے کے ساتھ فلسطینی اسیروں اور شہدائے مزاحمت کی یاد کو تازہ کر دیا اور مزاحمتی محاذ اور اسلام کے تمام محافظوں کو ایک نئی روح عطا کی۔

عظیم درجات پر فائز ہوئے شہید خضر عدنان نے جہاں غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں اپنی مزاحمت، استقامت اور حوصلے سے آٹھ سال سے زائد عرصے تک شدید ترین اذیتیں برداشت کیں، وہیں انہوں نے مختلف طریقوں سے کئی بار غاصب حکومت کے مجرمانہ اقدامات اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کیا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما شہید شیخ خضر عدنان نے غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں اپنی انتظامی اور بلا جواز گرفتاری کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

حوزہ ہائے علمیه ایران اور مکتب اسلام ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے مبلغین، غاصب اسرائیل کے غیر انسانی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے، قیدیوں کی رہائی اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی تمام سرگرمیوں اور جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم تمام انسانی اور بین الاقوامی مراکز اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طفل کش غاصب صہیونی حکومت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے کوششیں کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سیدمجتبی موسوی نجفی کرگل لداخ کشمیر IN 17:11 - 2023/05/03
    0 0
    اناللہواناالیہ راجیعون بسم تعالی من یوجاھدو فی سبیل اللہ بل احیاھم